حیدرآباد: شہر کے ایل بی نگر علاقہ میں ایک ایک آٹھ سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلی ہے۔ ایک راہ گیر نے دیکھا کہ ایک شخص لڑکی کی دست درازی کررہا ہے اس نے لڑکی کو اس کے چنگل سے بچالیا او ر اسے پولیس کے حوالہ کردیا۔ انڈین ایکسپریس نے یہ خبر دی۔ پولیس کے بیان کے بموجب متاثرہ لڑکی ایک خانگی اسکول کے دوسری جماعت کے طالبہ ہے۔ اور وہ منصور آبا دکی ساکن ہے۔ اس کے والدین مزدورکا کام کرتے ہیں۔ اس کے نانا سیکل بنانے کا کام کرتے ہیں۔ متاثرہ لڑکی اتوار کے روز اپنے سیکل چلانے کیلئے اپنے نانا کی دکان آئی۔ اسی وقت جانی نامی ایک شخص بھی دکان پر آیا۔ جانی نے لڑکی کے نانا کو بغیر اطلاع دئے لڑکی کو لے گیا۔
جانی سے لڑکی کے نانا اچھی طرح جان پہچان تھی او رلڑکی بھی جانی کو پہچانتی تھی۔ لڑکی بنا کچھ اعتراض کئے اس کے ساتھ چلی گئی۔ اس کے بعد یہاں کے کچھ فاصلہ پر اس نے لڑکی کے ساتھ غلط حرکت کرنا شروع کردیا۔ او رلڑکی بھی مزاحمت کرنے لگی۔ یہاں سے گذر رہی ایک راہ گیر نے جب یہ دیکھا تو اس نے لڑکی کو بچالیا او رملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا۔