حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ و رامنتاپور میں طویل کورونا لاک ڈاؤن کے سبب اولیائے طلبہ کے لئے مختلف رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ ہائیکورٹ کی ہدایات اور حکومت کے احکامات کی روشنی میں مختلف رعایتوں کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی سال 2020-21 کی فیس میں مجوزہ 10 فیصد اضافہ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ تعلیمی سال 2021-22 کے لئے 10 فیصد اضافہ سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ ایسے طلبہ جن کے والدین کورونا کے سبب فوت ہوئے اُنھیں مکمل فیس معاف کردی جائے گی۔ انتظامیہ نے تعلیمی سال 2021-22 کے لئے تمام طلبہ کو سالانہ ٹیوشن فیس میں مزید 10 ہزار روپئے کی رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں رعایتوں کو منظوری دی گئی۔