حیدر نگر اور رام نگر میں کارڈن سرچ ،ٹریفک چالانات کی وصولی و گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ حیدر نگر اور رام نگر کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ منعقد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھاپور زون مسٹر اے وینکٹیشورا کی نگرانی میں پولیس کی بھاری جمعیت نے کارڈن سرچ آپریشن انجام دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کارڈن سرچ آپریشن میں 15 انسپکٹرس اور 25 سب انسپکٹرس کے علاوہ پولیس کے اعلی عہدیداروں کے بشمول 200 پولیس اہلکار شامل تھے ۔ اس دوران موثر دستاویزات نہ ہونے اور پینڈنگ ٹریفک چالانات کی عدم ادائیگی پاداش میں 55 موٹر سائیکلوں اور ایک آٹو کو ضبط کرلیا اور مجرمین سے رابطہ رکھنے کے الزام میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔