حیڈرا کو قانونی حیثیت ، آئندہ اسمبلی اجلاس میں نئی قانون سازی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے جاری کردہ آرڈیننس کو گورنر جسنیودیوورما نے منظوری دے دی ہے ۔ جس کے بعد ریاست میں حیڈرا کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس قانون کو منظوری دی جائے گی ۔ گورنر نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس پر کئی شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا ۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق دانا کشور نے ان شکوک و شبہات کو دور کیا جس کے بعد گورنر نے آرڈیننس کو منظوری دے دی ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے 19 جولائی کو جی او ایم ایس نمبر 3 جاری کرتے ہوئے حیڈرا کی تشکیل عمل میں لائی تھی جس کا مقصد سرکاری املاک بشمول تالابوں ، جھیلوں ، نہروں ، کنٹوں ، پارکس ، سرکاری اراضیات ، کھیل کے میدانوں ، قدرتی آفات کے دوران حفاظتی اقدامات ، شدید بارش کی صورت میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تال میل ، فائر ڈپارٹمنٹ کی خدمات وغیرہ سے متعلق ( این او سی ) وغیرہ کی تمام خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے ۔ حیڈرا کے دائرہ کار میں اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میڑچل ، ملکاجگیری ، او آر آر تک شامل ہیں ۔ سرکاری اثاثوں کا تحفظ اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے محکمہ کے پہلے ہی HYDRA کے تحت ہیں ۔ حصول اراضی ایکٹ 1905 والٹا ایکٹ 2002 تلنگانہ بلڈنگ رولز اور تلنگانہ فائر سرویس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ڈسٹرکٹ کلکٹر ، تحصیلدار ، ڈی ٹی کے اختیارات بھی حیڈرا کو فراہم کیے گئے ۔ ایچ ایم ڈی اے ایکٹ 2008 کی مختلف شعبوں کے تحت کمشنر کے اختیارات تلنگانہ لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعہ 1317 ایف کے تحت تجاوزات کو ہٹانے سے متعلق آر ڈی او اور ضلع کلکٹر کے اختیارات جائیداد کے تحفظ کے سلسلے میں ضلع کلکٹر اختیارات ، تلنگانہ ایریگیشنس ایکٹ 2002 کے اختیارات بھی دئیے گئے ۔ میونسپل ایکٹ 2019 کے تحت متعلقہ کارپوریشنس اور میونسپلٹی کمشنر کو حاصل اختیارات ، BE PAS ایکٹ 2020 کے تحت زونل کمشنر کی نگرانی میں زونل ٹاسک فورس اور کلکٹر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹاس فورس حیڈرا کو دی گئی ہے ۔۔2