خاتون سرپنچ کی بحالی کا فیصلہ برقرار

   

ممبئی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں خاتون سرپنچ کی بحالی سے متعلق بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بیوروکریٹس کی مداخلت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ نوکرشاہوں کو نچلی سطح پر جمہوریت کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دورکنی بنچ نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کئی معاملات میں بیوروکریٹس منتخب پنچایت نمائندوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کر رہے ہیں۔یہ ایک عام رجحان بنتا جا رہا ہیکہ بابو (نوکرشاہ) منتخب نمائندوں کیساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔
ایسا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ بیوروکریٹس کو منتخب نمائندوں کے ماتحت ہونا چاہیے، نہ کہ ان کے خلاف محاذ آرائی کرنی چاہیے۔