خاتون نے ٹریفک پولیس جوان کو تھپر رسید کردیا

,

   

ممبئی : ممبئی میں ہیلمیٹ پہنے بغیر ٹو وہیلر کی سواری کرنے والی خاتون کو ٹریفک پولیس ملازم نے روک دیا جس پر برہم ہوکر خاتون نے ٹریفک پولیس ملازم کو طمانچہ رسید کردیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ پولیس ملازم نے اسے ’فحاشہ‘ کہا ۔ خاتون کی برہمی کو راستہ گذرنے والوں نے بھی دیکھا اور اس واقعہ کی ریکارڈنگ کی۔