اوکلاہوما : امریکہ کے اوکلاہوما میں ایک خاتون نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر یہ کہتے ہوئے اپنی کار تیزی سے بھگانا شروع کردی کہ اسے سخت حاجت محسوس ہورہی ہے۔ پولیس کو اس کا پیچھا کرنے میں 110 کیلو فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی گاڑی چلانی پڑی۔ آخر کار 28 سالہ خاتون کو پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی پاداش میں کار سے باہر نکالا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ اس کا لائسنس غیرکارکرد ہوچکا تھا اور اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ موجود ہے۔ اس خاتون نے بعد میں پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی۔
