خاتون وکیل کی اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکے خودکشی

   

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) چندا نگر علاقہ میں کل رات ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون وکیل نے شوہر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ چندہ نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ سرگی ریڈی شیوانی ریڈی کی شادی 4 سال قبل شیر لنگم پلی کے ساکن ملکارجن ریڈی سے ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکا بھی ہے۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے جس کے سلسلہ میں دونوں میں نااتفاقیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ کل رات شیوانی ریڈی اور اس کے شوہر ملکارجن ریڈی کے درمیان شخصی مسائل کے نتیجہ میں بحث و تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں شیوانی ریڈی نے لکشمی ویہار فیس IV کے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ میں خاتون وکیل شدید زخمی ہوگئی تھی اور دواخانہ منتقل کرنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا ہے۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے شوہر کے خلاف مزید جہیز کے ہراسانی، خودکشی پر آمادہ کرنا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ اس واقعہ نے لکشمی ویہار علاقہ میں سنسنی پھیلادی۔ ب