خاتون ٹیچر کی لاش مشتبہ حالت میں جلی ہوئی برآمد

   

حیدرآباد۔ 11مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک خاتون ٹیچر کی لاش مشتبہ حالت میں جلی ہوئی پائی گئی۔اس خاتون کی شناخت 55سالہ کے ناگامنی کے طورپر کی گئی ہے ۔مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ ناگامنی نے خودسوزی کرلی ہے ۔پولیس کو مقام واردات کے قریب پٹرول کی بوتل دستیاب ہوئی۔ناگامنی،گھر میں تنہا تھی۔اس کی بیٹی آندھرا بینک میں ملازمت کرتی ہے ۔پولیس نے ہنوز اس بات کی توثیق نہیں کی ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے یا پھر اس کا قتل ہوا ہے ۔مقامی افراد نے بتایاکہ گھریلو مسائل،اس انتہائی اقدام کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ گھر سے کسی بھی قسم کا سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔