ایٹا نگر۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون ڈاکٹر نے بی جے پی کے ایم ایل اے گوروک پورڈنگ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ پورڈنگ نے ان کے ساتھ دست درازی کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ’’تومی امر‘‘ نے کہا کہ شکایت کنندہ کے بیان کے مطابق یہ واقعہ ایٹا نگر (اروناچل پردیش) کی ایک ہوٹل میں 12 اکٹوبر اور 13 اکٹوبر کی راست کو پیش آیا ۔ پورڈنگ نے اس شکایت کے مقابلے میں اس شکایت کے مقابلے میں اپنی بھی شکایت داخل کروائی ہے جس میں اس نے یہ دعوی کیا ہے کہ یہ تعلقات باہمی رضامندی سے قائم ہوئے تھے۔