خاطیوں کو سزاء دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی

   

وٹرنری ڈاکٹر کے قتل پر چیرپرسن نیشنل کمیشن فار ویمن ریکھا شرما کا ٹوئیٹ
حیدرآباد ۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) نیشنل کمیشن فار ویمن (این سی ڈبلیو) چیرپرسن ریکھا شرما نے ٹوئیٹ کیا کہ کمیشن کے ایک ممبر ایک وکیل کے ساتھ حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔ این سی ڈبلیو نے حیدرآباد کے قریب ایک خاتون وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے لرزہ خیز واقعہ کا جمعہ کو ازخود نوٹ لیا اور اس خاتون کے خاندان کی مدد کیلئے ایک ممبر کو حیدرآباد روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ڈبلیو کی جانب سے خاطیوں کو سزاء دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ریکھا شرما نے سائبرآباد پولیس کی جانب سے اس کیس کو جس انداز میں نمٹا گیا ہے اس پر بھی سخت اعتراض کیا۔ ’’تلنگانہ پولیس کا ذہن دیکھئے۔ انہوں نے اس خاتون کے والد سے کہاکہ وہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی‘‘۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ لاپتہ ہونے کی شکایت پر کارروائی نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی توقع کرتی ہیں۔