تہران: ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھنے کے دعویٰ کی تصدیق کر دی۔ایرانی وزیرخارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا خط ایک عرب ملک کے مندوب کے ذریعہ جلد ہم تک پہنچے گا۔ٹرمپ نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی قیادت امریکی دباؤ کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر چکی ہے ۔خط میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں،ایک فوجی طورپر، یا پھر ڈیل کریں۔