ظہیرآباد 13/فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق چیر مین تلنگانہ اسٹیٹ شیڈولڈ کاسٹس کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن وائی نروتم نے اپنی رہاہش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت ذات پات کی مردم شماری صحیح طریقے سے کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہے جب کہ 2014 میں بی آر ایس حکومت نے تمام لوگوں کا سروے کیا تو بی سی کی آبادی 51 فیصد تھی لیکن اب کانگریس حکومت کی طرف سے کرائی گئی ذات پات کی مردم شماری میں یہ 46.2 فیصد بتائی گئی ہے ۔جس کا مطلب ہے کہ موجودہ کانگریس حکومت نے بی سی کی آبادی کو کم کر کے بی سی کو ناخوش کر دیا ہے حالانکہ تمام بی سی طبقات نے اس سروے کو غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے انتخابات وقت پر کرانے پر زور دیا اور یہ کہ دیہاتوں میں مرکزی فنڈز نہ آنے سے دیہات کی ترقی نہیں ہو رہی ہے-حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی سی سروے جلد کراتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں بی سی کیلئے ریزرویشن کرائے۔ اس موقع پرملاشیٹی، وائی سری نواس، بی وٹھل اور دیگر موجود تھے۔