حیدرآبااد۔ 22 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں خانگی اسکولوں کی جانب سے فیس وصولی پر اندرون 6 ہفتے پالیسی وضع کرنے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ حیدرآباد اسکول پیرنٹس اسوسی ایشن کی جانب سے درخواستیں داخل کرتے ہوئے بعض اسکولس کی جانب سے بھاری فیس وصول کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ درخواست گذاروں نے بڑے ناموں کے ذریعہ گمراہ کرنے کا بھی اسکولوں پر الزام عائد کیا۔