کریم نگر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی تعلیمی اداروں کی لوٹ کھسوٹ کو روکا جائے۔ اے بی وی پی کی مقامی شاخ کی جانب سے تلنگانہ چوک پر ریاستی حکومت کا پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر اے راج شیکھر نے کہا کہ خانگی تعلیمی اداروں کی لوٹ کھسوٹ پر کڑی نگرانی کرتے ہوئے اس پر روک لگائی جائے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو تجارتی شعبہ میں تبدیل کردیا جارہا ہے ۔ شعبہ تعلیم کے سرکاری عہدیداروں کی رشوت ستانی پر کڑی نگرانی کرتے ہوئے ان پر سخت کارروائی کی جائے۔ خانگی تعلیمی اداروں سے رشوت وصول کرتے ہوئے ان پر نگرانی میں رعایت دی جارہی ہے۔ جبکہ بعض متعلقہ عہدیدار تو خانگی اسکول انتظامیہ کے زر خرید غلام بن چکے ہیں۔ قیام اسکول کے اتنے سخت قوانین کے باوجود کئی ادارے اس قانون کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر قائدین سمنتیٔ ناگا راجو، راجہ بابو ، سائی چرن و دیگر موجود تھے۔