خانگی سیکوریٹی عملہ کو آر ایس ایس کی شاخوں میں تربیت دینے کی ضرورت:پیوش گوئل

,

   

نئی دہلی: خانگی سیکوریٹی عملہ کو آر ایس ایس کی شاخوں میں تربیت دیا جانا چاہئے۔ اس سے ان کی ذہنی او رجسمانی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ”پرائیویٹ سیکوریٹی انڈسٹری کانکلیو 2019“ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران لاکھوں افراد پہلی بار ملک کے ”چوکیدار“ بنے تھے۔ جو عزت و احترام مسلح افواج او رپولیس کو دی جاتی ہے اب وہ خانگی سیکوریٹی گارڈوں کو بھی دی جانے لگی ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ میں سیکوریٹی تربیت کو وسیع نظر سے دیکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔سنگھ کے شاخوں میں ہمیں جو تربیت حاصل ہوئی ہے مجھے لگتا ہے کہ سیکوریٹی گارڈوں کو ملنے والی ٹریننگ سے کہیں زیاد ہ اعلی درجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے نہیں کہ آپ ان سبھی کو شاخوں میں بھیج دیں لیکن یہ برا نہیں ہوگا۔ وہ کچھ سیکھیں گے۔ وہ اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بہتر کریں گے۔