خانگی سی این جی گاڑیوں کو بھی طاق جفت میں رعایت کی وکالت :کپل

   

نئی دہلی ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں بہتر اور محفوظ سڑکوں کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی روڈ فیڈریشن (آئی آر ایف) نے ایک بار پھر دہلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ طاق جفت اسکیم کے دوران خانگی پرائیویٹ سی این جی مسافر گاڑیوں کو چھوٹ کے زمرے میں شامل کیا جائے ۔فیڈریشن کے صدر (ایمریٹس) کے کے کپل نے منگل کو کہا ، ’’آئی آر ایف طاق جفت اسکیم کے دوران ای گاڑی کو اس سے استثنیٰ کا خیرمقدم کرتی ہے ، لیکن فیڈریشن کا خیال ہے کہ اس زمرے میں نجی سی این جی مسافر گاڑیوں کو بھی چھوٹ دی جانی چاہئے ۔ سی این جی ایک صاف ستھرا ایندھن ہے اور وہ دو پہیہ گاڑیوں کے مقابلے میں سے بہت کم اخراج کرتی ہے ۔مسٹر کپل نے کہا ، ‘‘اس منصوبے میں نجی سی این جی گاڑیوں کا شامل نہ کئے جانے سے دارالحکومت میں صاف ایندھن کا استعمال کرنے والی سی این جی گاڑیوں کے مالکان کی حوصلہ شکنی ہوگی ، اس سے مستقبل کے خریداروں کو بھی غلط پیغام جائے گا۔ سی این جی مستقبل کا ایندھن ہے ، صاف ستھرا اور ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل سے بھی سستا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سی این جی ایک بہتر متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔