خانگی میڈیکل کالجس کے مینجمنٹ کوٹہ میں مقامی طلبہ کو 85 فیصد نشستیں‘ احکام جاری

   

حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے خانگی میڈیکل کالجس کی مینجمنٹ کوٹہ نشستوں میں مقامی امیدواروں کو 85 فیصد تحفظات کی فراہمی کا جی او جاری کردیا ہے۔ خانگی میڈیکل کالجس میں مقامی امیدواروں کو داخلہ میں رکاوٹوں سے متعلق شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے مقامی امیدواروں کو پوسٹ گرائجویٹ نشستوں پر 85 فیصد نشستیں الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے اعلامیہ کے مطابق مینجمنٹ کوٹہ کی 15 فیصد نشستوں پر دیگر ریاستوں کے امیدواروں کو داخلہ دیا جاسکتا ہے۔ 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت شمار کی جائیں گی۔ حکومت نے خانگی غیر امدادی اقلیتی پیشہ وارانہ اداروں میں داخلہ سے متعلق 2017ء کے قانون میں ترمیم کی ہے۔ واضح رہے کہ مقامی امیدواروں کے داخلوں کا معاملہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے رجوع ہوچکا ہے۔1