حیدرآباد : 26 ستمبر ( سیاست نیوز) ایس آر نگر میں ایک مسافر بردار بس اچانک شعلہ پوش ہوگئی ۔ خانگی بس مسافرین کیساتھ جارہی تھی اچانک اس میں آگ لگ گئی ۔ خانگی بس میاں پور سے وجئے واڑہ جارہی تھی ، بس ڈرائیور کی چوکسی سے بڑا سانحہ ٹل گیا ، تاہم بس حادثہ کے سبب میلوں ٹریفک جام ہوگئی ۔ اس سے قبل کہ دور فائر انجن گاڑیاں مقام واردات پہنچیں بس مکمل تباہ ہوچکی تھی ۔ آگ کو دیکھ کر ڈرائیور نے بس روک دی اور مسافرین کو بحفاظت اتار دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بس شعلہ پوش ہوگئی ۔ دو فائر انجن گاڑیاں مقام حادثہ پہنچی اور حالات کو قابو میں کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی وجہ کو بتایا جارہا ہے کہ بس کے اے سی حصہ میں آگ لگی اور پھیل گئی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع