خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور ٹپہ چبوترہ علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ فرزانہ خاتون جو حبیب فاطمہ نگر علاقہ کے ساکن ا حمد حسین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 35 سالہ وسنتا جو گڈی ملکاپور علاقہ کے ساکن شخص وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز انتہائی اقدام کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔