ضلع کلکٹر کے احکام ، یلاریڈی میں گورنمنٹ ہائی اسکول اور گوروکل اسکولوں کا دورہ
یلاریڈی ۔ بارش کے وقت مخدوش و قدیم بوسیدہ عمارتوں میں طلباء کے کلاسیس نہ چلائیں جائیں ۔ ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یلاریڈی مستقر پر سرکاری دواخانہ و گورنمنٹ ہائی اسکول اور محتلف گروکل اسکولوں کا دورہ کیا ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول کی مخدوش و خستہ حال عمارت کی جگہ جدید آٹھ کمرے جماعتوں کو تعمیرات کرنے کیلئے جس میں ڈائننگ ہال ، کچن شیڈ ، حصار بندی بھی ہوگا ۔ ایک کروڑ 40 لاکھ روپئے منظور کئے جانے کی بات کہی ۔ کمرے جماعتوں کی تعمیرات کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ۔ قدیم کمرہ جماعتوں میں تعلیم نہ دینے کے احکامات دئے ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے مقامی سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ وارڈوں میں گشت کرتے ہوئے مریضوں سے مسائل دریافت کئے ۔ دواخانہ میں ایمبولنس کی پارکنگ ، مریضوں کے ساتھ آنے والوں کو ٹھہرنے کیلئے ،یوگا کرنے کیلئے ، تعمیر کئے جانے والے شیڈ کیلئے اراضی کا معائنہ کیا ۔ دواخانہ میں غریب افراد طبی خدمات سے مستفید ہوں ، ایسے اقدامات کرنے کا دواخانہ اسٹاف و سپرنٹنڈنٹ کو مشورہ دیا اور دواخانہ ذمہ داروں کے ساتھ ضروری سہولتوں کے بارے میں بات کی ۔ اس کے بعد ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے میناریٹی اقامتی اسکول و سوشیل ویلفیر گوروکل اسکول کستوربار گاندھی گرلز اسکول ، گریجنا گرلز اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے ۔ طالبات کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا ۔ اس موقع پر دواخانہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر موہن ، تحصیلدار محمد منیرالدین ، ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی ، ایم ای او وینکٹیشم میونسپل کمشنر جیوتی ، ڈی سی ایچ ایس وجئے لکشمی ، محکمہ آبپاشی اے ای ، سریکانت ، محکمہ آبرسانی اے ای ونود کمار ،جی سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔