خشوگی قتل کیس : سماعت ترکی سے سعودی عرب کو منتقل کرنے کا فیصلہ

   

انقرہ : ترکی کی عدالت نے جمال خشوگی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔نیوز ایجنسی ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر نے 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست کی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق مقدمہ کی سماعت سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ترکی کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ حکومت اس درخواست کو منظور کرے گی۔واضح رہے کہ جمال خشوگی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔