خصوصی دلچسپی کے ساتھ ترقیاتی کام انجام دیں:ضلع کلکٹر

   

جگتیال:ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع میں روبہ عمل لائے جارہے مواضعا ت کے ترقیاتی کاموں کی خصوصی دلچسپی کے ساتھ تکمیل کی جائے۔انھوں نے اپنے دفتر سے زوم ویب نار کے ذریعہ کورٹلہ ڈیویژن کے تعلقات اور ملیال ، کوڑمیال میں روبہ عمل لائے جارہے مواضعات کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر جائزہ لیا۔ریت کے غیرقانونی استعمال کو روکنے کیلئے عہدیدار توجہ دیں۔سرپنچ، مقامی عوامی نمائندسے مقررہ وقت پر شمشان گھاٹ کے کاموں کی تکمیل میں ذیادہ توجہ دیں۔کاموں کی تکمیل میں عدم دلچسپی کا اظہار کرنے والوں کی تفیلا ت پیش کرنے پر انکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔عہدیداروں کی جانب سے بھی لاپرواہی برتنے پرسخت کاروائی کی جائیگی۔جاریہ ماہ کے اواخر تک شمشان گھاٹ ،کمپوسٹ شیڈس، مواضعات کے فطری نباتات سے متعلقہ کاموں کی تکمیل کی جائے۔مابقی کاموں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بلوں کی روانہ کیا جائے اور کام کی پیش رفت کی تصاویر اپ لوڈ کی جائیں۔کمپوسٹ شیڈس کی تکمیل کرتے ہوئے تر اور سوکھے کچرے کو علیحدہ علیحدہ اکٹھا کرنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔مٹ پلی تعلقہ میں کمپوسٹ شیڈ کی تکمیل کرتے ہوئے شعور بیداری پروگرام کو بھی منعقد کیا گیا ہے ۔اسپیشل آفیسرس، پنچایت سیکریٹریز،عوامی نمائندے،صفائی کے مزدور، ٹریکٹر درائیورس،شعور بیداری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کے اقدامات سے متعلق فہم حاصل کریں۔جن مؤاضعات میں کام کی تکمیل کی گئی ہو وہاں شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں۔کام کی انجام دہی میں مسائل درپیش ہونے پر انھیں حل کیا جائے۔مواضعات کے فطری نباتات کے قیام میں مسائل درپیش ہونے پر عہدیداروں کے علم میں لایاجائے۔نرسریوں کے قیام کیلئے تیار رہیں۔ای جی ایس لیبر ٹرن آؤٹ کو کو بڑھاتے ہوئے بنیادی سطح پر یومیہ معائنہ کرتے رہیں۔کام کی تکمیل کے بعد بلوں کو فوری اداکرتے ہوئے آن لائن درج کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی ارونا سری،آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار، آرڈی او جگتیال مادھوری، ڈی آر ڈی اے پی ڈی لکشمی نارائنا، تعلقات کے اسپیشل آفیسرس، ایم پی ڈی اوز، ایم پی اوس، اے پی اوس اور ای سی و دیگر نے شرکت کی۔