نئی دہلی : پانچ روزہ خصوصی پارلیمانی اجلاس جو 18 ستمبر کو شروع ہوگا، اور جس کا ایجنڈا ظاہر نہیں کیا گیا، اس کے بارے میں پوشیدہ مقاصد کے الزامات اور قیاس آرائیوںکے درمیان مرکزی حکومت نے اتوار 17 ستمبر کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ 31 اگست کو وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے پارلیمنٹ کے اسپیشل سیشن کا اعلان کیا تھا لیکن اس کیلئے کوئی مخصوص ایجنڈہ کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کا قانون لانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ تلنگانہ کے بشمول پانچ ریاستوں میں اسمبلی چناؤ ہونا ہیں۔