دبئی: متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے صرف 4 دن بعد ویڈیو کال پر بات کرکے تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل شیخ محمد اس ویڈیو کال کے لیے دبئی کے محمد بن راشد خلائی مرکز پہنچے تھے۔ یہ گفتگو ناسا ٹی وی پر براہ راست ویڈیو لنک اپ کے ذریعے نشر کی گئی۔النیادی چار روز قبل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر 24 گھنٹے کے سفر کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں۔وہ اگلے چھ ماہ خلا میں گزاریں گے جو عرب دنیا کا سب سے طویل خلائی مشن ہو گا۔ویڈیو کال کے دوران، شیخ محمد نے النیادی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے ہیں اور آپ کی حفاظت کے لیے خدا کا شکر ہے۔