خلا سے کیسا نظر آتا ہے مکہ مکرمہ؟ ، یو اے ای کے پہلے خلا باز نے شیئر کی سیٹیلائٹ تصویر

,

   

متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز ہزاع المنصوری نے خلائی سفر سے لوٹنے کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ یہ تصویر مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ہے ، جو خلا سے لی گئی ہے ۔ سیٹیلائٹ سے لی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ہزاع نے لکھا کہ یہ وہی جگہ ہے ، جہاں مسلمان کا دل بستا ہے ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بتادیں کہ یو ای اے نے 25 ستمبر کو اپنا پہلا خلا باز قزاقستان کے بیکونور کوسموڈرم سے خلا میں بھیجا تھا ۔ ہزاع کے ساتھ امریکہ کے خلا باز جیسیکا میر اور روسی خلا باز کمانڈر اولیگ اسکریپوچکا بھی خلائی سفر پر گئے تھے ۔ ہزاع کو 2018 میں یو اے ای اسپیس پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔ یہ خلائی سفر 8 دنوں کا تھا ، جس کے بعد تین ستمبر کو تینوں خلاباز زمین پر واپس آگئے تھے۔

بتادیں کہ ہزاع نے خلا سے لی گئی مسجد حرام کی تصویر دو اکتوبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ۔ یو اے ای کے فائٹر پائلٹ ہزاع اسلامی ممالک کے پہلے خلا باز ہیں ، جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن گئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے اس پہلے خلا باز ہزاع المنصوری کو اپنا ہیرو قرار دیا ہے ۔

بتادیں کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یو اے ای کے پہلے خلاباز کے خلا میں جانے پر مبارکباد دی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے سفر سے ہندوستان کو اپنے انسانی خلائی مشن کیلئے ترغیب ملی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہمارے بھائی ہزاع کے کامیاب آغاز کے بارے میں جانکار کافی خوشی ہوئی ۔ یقینی طور پر یہ ایک شاندار سفر ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم مودی نے شیخ محمد بن زیاد کی بھی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی ۔