خلیج بنگال میں سمندری طوفان میچانگ‘ پیر کونیلور ساحل سے ٹکرانے امکان

,

   

پڈوچیری میں تمام اسکولوں کو تعطیل کا اعلان ، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات
نئی دہلی:سمندری طوفان میچانگ خلیج بنگال کے اوپر بن رہا ہے، پیر کی صبح چنائی سے نکل کر نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان ٹکراسکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق طوفان کی وجہ سے اس پورے علاقے میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ طوفان کے پیش نظر تروولور ضلع میں پیر کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 21 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ کی انتہائی بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ حکام نے طوفان میچانگ کے پیش نظر 4 دسمبر کو پڈوچیری، کرائیکل اور یانم علاقوں کے تمام اسکولوں کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پڈوچیری اور اس کے بیرونی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔آئی ایم ڈی نے تروولور ضلع میں پیر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو سمندر میں ہوا کے ایک گہرے دباؤ میں تبدیل ہو سکتا ہے اور اگلے دن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس طوفان کا نام ‘Michaung’ میانمار نے تجویز کیا ہے۔ اس سال یہ بحر ہند میں چھٹا اور خلیج بنگال میں چوتھا طوفان ہے۔سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور جنوب مغربی خلیج بنگال میں ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے چنائی میں اگلے 48 گھنٹوں تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔انتظامیہ نے پڈوچیری، کرائیکل اور یانم علاقوں کے تمام اسکولوں میں 4 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔5 دسمبر کو، شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے اور دور دراز مقامات پر بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔این ڈی آر ایف نے ٹاملناڈو ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور پڈوچیری کو 18 ٹیمیں روانہ کی ہیں اور 10 اضافی ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں۔اوڈیشہ کے لیے 5 دسمبر کو ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس میں طوفان سے متاثر ہونے والے مقامات سے لوگوں کو نکالنا بھی شامل ہے۔