خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی نارائن پیٹ منتخب

   

نارائن پیٹ۔ المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی نارائن پیٹ کی انتظامی کمیٹی کے انتخابات عمل میں آئے۔ بہ اتفاق آراء صدر المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے طور پر جناب خلیل احمد تاج کو منتخب کرلیا گیا۔ یہ عہدہ جناب غلام محی الدین چاند کے انتقال کے سبب خالی تھا۔ نائب صدر کے طور پر جناب علیم الدین چاند سکریٹری کے عہدہ کیلئے جناب ہدایت اللہ جبکہ جوائنٹ سکریٹری کے طور پر جناب نظیر الدین صوفی اور نظام الدین چاند کو منتخب کیا گیا۔ خازن کے طور پر جناب منیر احمد فاروقی کو برقرار رکھا گیا جبکہ کرسپانڈنٹ کا عہدہ جناب عبدالقدیر سنڈکے ہی کے ذمہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی جو 1988ء میں قائم ہوئی اور اس کے تحت ماڈرن ہائی اسکول، اردو وانگریزی میڈیم چلایا جاتا ہے جس میں تقریباً 1400 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس ادارہ کے بانی جناب محمد اسمعیل بدر الدین مرحوم ہیں۔ جبکہ اس کی ایک ذاتی ہمہ منزلہ عمارت بیچ شہر میں واقع ہے۔ نارائن پیٹ کا یہ واحد اسکول ہے جس میں سینکڑوں مسلم طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور یہاں سے فراخت کے بعد ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارہ کو مولانا آزاد فاونڈیشن ٹرسٹ نئی دہلی سے بلڈنگ کیلئے مالی امداد بھی حاصل ہوئی ہے اور اسکول میں طلبہ معمولی فیس پر تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔