خواتین تحفظات کیلئے اپنے حلقہ کی قربانی دینے تیار

   

مادھاپور میں انٹرنیشنل ٹیک پارک کا افتتاح ، وزیرآئی ٹی کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز )بھارت راشٹرسمیتی( بی آر ایس )کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ خواتین تحفظات بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کوٹہ کیلئے ضرورت پڑھنے پر وہ اپنے حلقہ اسمبلی سرسلہ کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ حیدرآباد کے مادھاپور میں کے ٹی آر نے انٹرنیشنل ٹیک پارک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی کا نصف حصہ رہنے والی خواتین کو سیاسی میدان میں سرگرم رول نبھانے کی ضرورت ہے ۔ بی آر ایس پارٹی خواتین تحفظات بل کی مکمل تائید کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤنے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواتین اور بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو تمام بنیادی سہولتوں سے لیس کیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں حیدرآباد سرمایہ داروں کی جنت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ دنیا کو حیدرآباد سے ویکسن تیار کرتے ہوئے روانہ کی جارہی ہے ۔ ملک کی 40 فیصد سے زیادہ فارما شعبہ کی مینوفیکچرنگ حیدرآباد سے ہورہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی تلنگانہ حکومت مکمل تعاون و اشتراک کریگی اور تمام ضروریات فراہم کریگی ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ حیدرآباد لائف سائنس حب میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ حیدرآباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے دوسرے ممالک کے بہ نسبت یہاں بہت کم اخراجات ہوتے ہیں ۔حیدرآباد میں نہ صرف فارما شعبہ بلکہ دیگر کئی اہم شعبوں میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے کمپنیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ن