ایکاٹیپک (میکسیکو) /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین پر تشدد کی مخالفت میں ایک پرہجوم احتجاجی جلوس میکسیکو کے شہریوں نے تپتی سڑکوں پر نکالا بعض احتجاجی جوتوں یا چپلوں سے محروم اور تپتی سڑوں پر پیدل سڑکوں پر دیکھے گئے اوسطاً میکسیکو میں روزانہ 10 عورتوں کے قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں ۔ اس طرح میکسیکو دنیا کا خواتین پر تشدد کے اعتبار سے سب سے بدنام ترین ملک بن گیا ہے ۔