نئی دہلی ۔ 23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین ایک ’’بااختیاری جلوس ‘‘ آئندہ ہفتہ دہلی میں نکالے گا ۔ جس میں تیزاب کے حملوں اور عصمت ریزی کی کوشش سے بچ جانے والی خواتین ان مظالم کے خلاف شعور بیدار کرنے کیلئے جلوس نکالیں گی ۔ ریکھا شرما صدر کمیشن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کہاکہ یکم مارچ 8بجے شب یہ جلوس نکالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں خواتین کے تحفظ کا شعور بیدار کروایا جائے گا ۔ گنجان آباد علاقوں میں ان مظالم کے خلاف شعور بیدار کروایا جائے گا اور تفصیلات بیان کی جائیں گی ۔