ظہیرآباد میں سائبر کرائم پر شعور بیداری پروگرام، مختلف مقررین کا خطاب
ودیالیہ اقلیتی اردو میڈیم ہوتی ( کے ) ظہیرآباد میں آج تلنگانہ پولیس کی جانب سے
Cyber Crimes
شعور بیداری کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جہاں ظہیرآباد رورل سب انسپکٹر روی گوڑ نے اپنے ماتحت پولیس جوانوں کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں شی ٹیم کے قیام کا مقصد صرف اور صرف طالبات اور خواتین کے مسائل کو حل کرنا ہے اور جہاں کہیں اسکول و کالج کے قریب منچلے آوارہ قسم کے لڑکے جو آنے والی طالبات کو چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس کی وجہ سے طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے جب کبھی بھی آپ کو اس طرح کے حالات پیش آئیں تو فوری طور پر ڈائل 100سے استفادہ کریں اور بلا خوف خطر شی ٹیم سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے بالخصوص طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا فون نمبر اور اپنی فوٹو کسی اجنبی کے ساتھ شیر نہ کریں کیونکہ اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ کا آئے دن غلط استعمال کرتے ہوئے Cyber Crime میں اضافہ ہو رہا ہے اور معصوم لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ لڑکیوں اور خواتین میں شعور بیداری مہم محکمہ پولیس کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس پروگرام کی نگرانی اسپیشل آفیسر این مہارتی دیوی نے کی ۔ ڈاکٹر خضرا بیگم نے پروگرام کے آغآز پر Cyber Crime سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی اور ساتھ ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیں ۔ اس موقع پر سلمی آغا، جی ناگ لتا ، ام کلثوم ، زینت بیگم ، بی چٹی ، شراونتی ، ارونا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
کے اہتمام سب انسپکٹر آف پولیس