خواتین کے مسائل پر مہیلا کانگریس کا ٹول فری نمبر

   


ریاست کے 33 اضلاع میں خواتین کو سہولت حاصل
حیدرآباد ۔26۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں خواتین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مہیلا کانگریس نے استری کے عنوان سے ٹول فری نمبر جاری کیا ہے ۔ تلنگانہ کے 33 اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ٹول فری نمبر 18002030589 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ راجیو گاندھی کی جینتی تقاریب کے موقع پر نئی دہلی میں مہیلا کانگریس کے قومی صدر این ڈیسوزا نے ٹول فری نمبر جاری کیا تھا ۔ صدر تلنگانہ مہیلا کانگریس سنیتا راؤ نے آج گاندھی بھون میں تلنگانہ ریاست کیلئے ٹول فری نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی ، مظالم اور دیگر مسائل کے سلسلہ میں ٹول فری نمبر سے ربط قائم کرتے ہوئے قانونی رائے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو طبی صلاح و مشورے اس نمبر پر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں یہ ٹول فری نمبر کارکرد رہے گا۔ ملک میں خواتین میں بڑھتے مظالم کی روک تھام کیلئے مہیلا کانگریس نے ٹول فری نمبر جاری کیا ہے تاکہ خواتین کو بروقت انصاف ملے اور تشدد اور مظالم سے چھٹکارا حاصل ہو۔ اس موقع پر مہیلا کانگریس کی ریاستی قائدین موجود تھیں۔ر