خوبصورت اور فیشن ایبل بیوی کا شوہر نے قتل کردیا

   

بنگلورو: ایک شخص نے محض اس لیے اپنی بیوی کا قتل کر دیا کیونکہ وہ بہت خوبصورت، فیشن ایبل تھی اور خوب میک اپ کرکے گھر سے باہر نکلتی تھی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔ ضلع رام نگر کے ماگڑی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ دیویا کی شادی اومیش سے ہوئی تھی، دیویا کافی خوبصورت تھی۔ ساتھ ہی وہ لپ اسٹک لگا کر میک اپ کر کے باہر جایا کرتی تھی۔اس نے اپنے جسم پر ایک ٹیٹو بھی بنوایا تھا۔ بیوی کی حرکتیں شوہر کو قطی پسند نہیں تھی اس مسئلے پر ان کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک ہو گیا تھا اس اثناء￿ میں بیوی اپنے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ماگڑی فیملی کوٹ سے رجوع ہوئی اور اس نے طلاق کی درخواست دائر کی۔منگل کے دن شوہر بیوی سماعت کے لیے حاضر ہوئے۔ اومیش نے اپنی بیوی کو یقین دلایا کہ وہ اس پر شک نہیں کرے گا۔ بیوی نے سمجھا کہ اس کا شوہر سدھر گیا ہے اس نے اپنے شوہر کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے شوہر کے گھر واپس لوٹ آئی، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس کے شوہر کی نیت ٹھیک نہیں ہے، اومیش نے پہلے ہی اپنے بیوی کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، منصوبہ کے مطابق وہ اپنی بیوی کو ساتھ لے کر پوجا کے غرض سے ایک مندر پہنچا۔
پہاڑی علاقہ میں لے جا کر شوہر نے اپنے چار دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کر دیا اور نعش کو چیلور کے جنگلاتی علاقہ میں پھینک کر راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے قتل کے اس معاملہ میں تین ملزمین کو گرفتار کر لیا اومیش اور اس کا ایک ساتھی فراری میں ہے پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔