خودمکتفی ہندوستان وزیراعظم مودی کے یوم آزادی خطاب کا موضوع

,

   

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوم آزادی پر تاریخی لال قلعہ سے قوم سے خطاب میں ہندوستان کو خودمکتفی بنانے کیلئے معاشی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق اصلاحات کے پالیسی اعلانات پر توجہ مرکوز کئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے عزت نفس اور خودانحصاری کے ساتھ آگے بڑھنا اصل مقصد ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ملک کی آبادیات یا ڈیموگرافی میں تبدیلی کی کسی بھی سازش سے چوکنا رہنے پر بھی زور دیا۔ مودی نے ہندوستان کی ترقی اور عروج کے اگلے باب کیلئے اپنے بارہویں یوم آزادی خطاب کو لانچ پیڈ میں تبدیل کر دیا۔ 79 ویں یوم آزادی کے موقع پرانہوں نے جرأتمندانہ اعلانات کا سلسلہ چھیڑ دیا جو کسی بھی قوم کو مستقبل میں صرف قدم نہیں، بلکہ چھلانگ لگانے کیلئے تیار ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔ ہندوستان کی پہلی سیمی کنڈکٹر چپ بنانے سے لیکر جیٹ انجن بنانے تک، دس گنا جوہری توسیع سے لیکر ایک لاکھ کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے تک، ان کا پیغام بالکل واضح تھا: بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا مقصد رکھتا ہے۔

آپریشن سندور ہندوستانیوں کے غصہ کا مظہر : مودی
نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کو سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی عوام کے غصے کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی کارروائی سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور آئے روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔مسٹرنریندر مودی نے جمعہ کے روز تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا، “آپریشن سندور 140 کروڑ ہم وطنوں کے غصے کا اظہار ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ “میرے ملک کی فوج نے دشمنوں کو ان کے تصور سے پرے سزا دی ہے جسے وہ دیر تک نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے سینکڑوں کلومیٹر پاکستان میں داخل ہو کر کارروائی کی۔

پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا لاگو
نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں روزگار کے ذریعہ طاقت دینے کے واسطے ایک لاکھ کروڑ روپے کی پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا بنائی جسے آج سے ہی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔مودی نے 79ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے بیٹے یا بیٹی کو حکومت کی طرف سے 15000 روپے دیئے جائیں گے ۔ نوجوانوں کو 15000 روپے تک کی پہلی نوکری کی حکومت کی گارنٹی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آج 15 اگست ہے اور ملک کی آزادی کی 78ویں سالگرہ ہے ۔ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آج سے ہی نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے ۔

حاصل کرنے کیلئے اپنی تقدیر خود طے کرے گا اور اپنی شرائط خود طے کرے گا۔اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ کس طرح60-50 سال پہلے سیمی کنڈکٹر فیکٹریوں کو قائم کرنے کی کوششیں ’’آزادی کے وقت ہی مار دی گئیں‘‘ جبکہ دیگر ممالک کی ترقی ہوئی، وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ ہندوستان اب مشن موڈ پر ہے ۔ اس سال کے آخر تک، ملک اپنی پہلی میڈ ان انڈیا چپ متعارف کرائے گا۔
اگلے دو دہائیوں میں جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت کو دس گنا سے زیادہ بڑھانے کے ہندوستان کے مشن کے حصے کے طور پر 10 نئے جوہری ری ایکٹرز پر کام جاری ہے ۔ضروری اشیاء پر ٹیکسوں میں کمی اور ایم ایس ایم ای، مقامی دکانداروں اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات دیوالی کے موقع پر منظر عام پر لائی جائیں گی۔وزیر اعظم مودی نے اگلے سلسلے کی اصلاحات کو چلانے کیلئے ایک مخصوص اصلاحاتی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد: اقتصادی ترقی کو تیز کرنا، فیتہ شاہی نظام کو ختم کرنا حکمرانی کو جدید بنانا اور بھارت کو 2047 تک 10 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے مطالبات کیلئے تیار کرنا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے 1 لاکھ کروڑ روپے کی ایک بڑی روزگار اسکیم کا آغاز کیا، جس کے تحت نئے ملازمت کرنے والے نوجوانوں کو ماہانہ 15,000 روپے ملیں گے ۔اس اسکیم کا مقصد3 کروڑ نوجوان ہندوستانیوں کو فائدہ پہنچانا ہے ،سوتنتر بھارت سے سمردھ بھارت تک پل کو مضبوط کرنا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے سرحدی علاقوں میں دراندازی اور غیر قانونی نقل مکانی کی وجہ سے آبادیاتی عدم توازن کے خطرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک اعلیٰ طاقت والے ڈیموگرافی مشن کے آغاز کا اعلان کیا، جس سے ہندوستان کے شہریوں کے اتحاد، سالمیت اور حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم مودی نے نشاندہی کی کہ ہندوستان کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ اب بھی پٹرول، ڈیزل اور گیس کی درآمد پر خرچ ہوتا ہے ۔ انہوں نے سولر،ہائیڈروجن، ہائیڈرو اورنیوکلیئر پاور میں بڑی توسیع کے ساتھ ساتھ سمندری وسائل کو استعمال کرنے کیلئے نیشنل ڈیپ واٹر ایکسپلوریشن مشن کے آغاز کا اعلان کیا۔وزیر اعظم مودی نے ایک اہم اعلان کیا کہ جس طرح ہم نے کووڈ کے دوران ویکسین بنائی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے یو پی آئی،ہمیں اپنے جیٹ انجنوں کیلئے بھی اپنے جیٹ انجن بنانے چاہئیں اور اپنے سائنسدانوں اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ اسے براہ راست چیلنج کے طور پر لیں۔