قاہرہ : مصر میں ایک خاندان کو عجیب و غریب المیہ کا سامناہے۔ اس خاندان میں ایک لڑکی کو عجیب و غریب بیماری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس لڑکی کو خود کو مار ڈالنے سے بچانے کے لیے زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ یہ لڑکی دس سال سے زنجیر سے بندھی ہوئی ہے۔مصری ماں نے شمالی مصر میں الدقھلیہ گورنریٹ کے شہر المطریہ میں اپنی بیٹی کو لوہے کی زنجیر سے باندھنے کے لیے اپنے گھر میں اس لیے سہارا دیا کہ وہ دماغی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ حرکت کرنے لگتی ہے اور خود کو اور دوسروں کو مارنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا شروع کردیتی ہے۔لڑکی کی والدہ خدیجہ محمد نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ ان کی 18 سالہ بیٹی کو اس کی پیدائش کے کئی سال بعد ایک بیماری لاحق ہوگئی۔