خودکش بم دیا جائے پاکستان پر حملہ کرونگا۔ ضمیراحمد خان

   

کرناٹک کے وزیر کا مرکزی حکومت سے مطالبہ، سنسنی خیز ریمارکس سوشل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں۔ ہندوستان نے دریائے سندھ کا پانی پاکستان کیلئے بند کردیا ہے اور دیگر تحدیدات بھی عائد کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر اقدام میں مرکز کے فیصلوں کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی جانب سے حملہ کا جواب دینے کا مرکزی حکومت پر دباؤ بنایا جارہا ہے۔ اس تناظر میں کرناٹک کے وزیر ہاؤزنگ و اقلیتی امور ضمیراحمد خان نے سنسنی خیز ریمارکس کئے جو تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ ضمیراحمد خان نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں خودکش بم دیں وہ اس کو اپنے جسم پر باندھ کر پاکستان پر حملہ کریں گے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضمیراحمد خان نے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں۔ پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان ہمارے لئے ہمیشہ دشمن ملک رہے گا۔ مودی۔ امیت شاہ اور مرکزی حکومت انہیں اجازت دیں تو وہ پاکستان پہنچ کر جنگ لڑنے تیار ہیں۔ انہیں خودکش بم دینے کا مطالبہ کیا۔ ضمیر احمد خان نے کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے معصوم شہری اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہوئے ہیں۔2