خوردنی تیل کی قیمتیں 11 سال میں سب سے زیادہ

   

نئی دہلی : خوردنی تیلوں جیسے پھلی کا تیل ، وناسپتی ، کھوپرے کا تیل وغیرہ کی ماہانہ اوسط قیمتیں متوسط گھرانوں کیلئے نہایت مشکل بنتے جارہے ہیں ۔ ایندھن سے زیادہ پکوان میں استعمال ہونے والے تیلوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ روز محکمہ تغذیہ اور عوامی تقسیم نے تمام متعلقہ گوشوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور ریاستوں کے علاوہ تجارتی گھرانوں سے کہا کہ خوردنی تیلوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔ خوردنی تیل کی اوسط قیمت گزشتہ سال ماہ مئی کے مقابل 39 فیصد بڑھ چکی ہے ۔ ان قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے جو عوام کے بجٹ پر بھاری پڑرہا ہے ۔