سرسا: ہریانہ کی سرسا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس (انڈیا الائنس) کی امیدوار کماری شیلجا نے جمعہ کو کہا کہ ہماری سب سے بڑی تشویش خوف، دھمکی اور نفرت کا موجودہ ماحول ہے۔شیلجا نے جمعہ کو سرسا اسمبلی حلقہ کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کسانوں کے لیے پانچ ایسی ضمانتوں کا اعلان کیا ہے اور حکومت بنتے ہی ان پر پہلے عمل درآمد کیا جائے گا۔