نارائن پیٹ ۔ خون کا عطیہ دراصل زندگی کا عطیہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے آج گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل بلڈنگ میں منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ کا افتتاح انجام دینے کے بعد کیا ۔ آزادی ہند کی 75 سالہ جشن کے طور پر منائے جارہے پندرہ روزہ پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع لکٹر نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خون انسانی زندگی بچانے کیلئے ہنگامی حالات میں بے حد لازمی ہوجاتا ہے ۔ خون کے عطیہ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ریاست کے چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے ریاست میں آزادی کے مہا اتسو کے موقع پر ہر حلقہ اسمبلی حلقہ میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر شریمتی پدماجا رانی ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رام موہن راؤ ، ڈاکٹر رنجیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک ارجن ضلع افسران مسٹر شیو پرساد ، آر ڈی او مسٹر نائیک ، میونسپل چیرپرسن ، شریمتی انسویا چندراکانت ، انڈین ریڈکراس صدرنشین مسٹر سدرشن ریڈی دواخانہ کا اسٹاف ڈاکٹروں و نوجوانوں نے حصہ لیا ۔