خون کا عطیہ دینا صحت کیلئے فائدہ مند، ریاستی وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ

   

جنگائوں۔ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے اسٹیشن گھن پور منڈل کے سرکاری اسپتال میں پچہترویں جشن آزادی ہند کی الماسی تقاریب کے موقع پر منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں شرکت کی اور مقامی ایم ایل اے راجیاکے ہمراہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ یہ علیحدہ تلنگانہ کی تحریک بھی آزادی ہند کی جدو جہد سے کم نہ تھی۔آزادی کے جذبے سے سرشار ،وزیر اعلی کے۔سی۔ آر کی قیادت میں علیحدہ تلنگانہ کا حصول ممکن ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں خون کی عدم دستیابی کے باعث کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر صحت مندشخص کو آگے آکر رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینا چاہئے۔ عطیہ خون ایک نیک کام ہے۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے اسٹیشن گھن پور کے تحصیلدار کو عطیہ خون پر سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد کے چیرمین پاگلا سمپت ریڈی،ضلع کلکٹر سی ایچ شیو لنگیا، ایڈیشنل کلکٹرجناب عبدالحمید، عوامی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔