بچکنڈہ ۔ مستقر بچکنڈہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ریڈ کراس سوسائٹی لائنس کلب گولڈن سوسائٹی دونوں کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا افتتاح بدست حلقہ جکل ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہنمنت سندے نے کیا ۔ بعد افتتاح ضلع کاماریڈی کلکٹر جی وی پاٹل نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس عہدیداران، ریونیو عہدیداران ، گورنمنٹ عہدیداروں سے اپیل کی کہ خون کا عطیہ ہر ایک کو دینا چاہئے ۔ اس عطیہ کیمپ کے پروگرام میں منڈل صدر ٹی آر ایس پارٹی وینکٹ راؤ دیشائی راجو سواراج کوآفشن ممبر جاوید صدیقی بچکنڈہ سرکل انسپکٹر کرشنا بچکنڈہ ایس آئی سری دھر ریڈی مدنور ایس آئی شوا کمار بڑی کوڈپگل ایس آئی وجائی کونڈہ جکل ایس آئی بال ریڈی ڈاکٹر رحیم خان ڈاکٹر راجو ڈاکٹر پربھاکر ڈاکٹر اوما کانت ڈاکٹر نرسملو کولاوارا کے علاوہ ہاسپٹل عہدیداران نرس کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔