خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے تصادم، ایک فوجی کی موت

   

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں ایک فوجی کی موت ہوگئی۔فوج نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چلائی جا رہی ہے ۔