حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر شراون نے آج خیریت آباد اسمبلی حلقے کے جوبلی ہلز ڈیویژن اور امبیڈکر نگر بستی میں اناج اور سبزی تقسیم کی ، سینئر کانگریس قائدین وینکٹیش اور کے رمیش کی قیادت میں 500 سے زائد خاندانوں میں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شراون میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی برقراری تک غریبوں کی مدد جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ انتہائی ضروری کام کے سلسلہ میں مکانات سے باہر نکلیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جن احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا ہے اس پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں حکومت کو کارروائی کا حق حاصل ہے۔ اے آئی سی سی کے ترجمان نے مقامی قائدین سے اظہار تشکر کیا جو غریبوں کی امداد کے لیے آگے آئے ہیں۔