نئی دہلی: بنگلورو میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک بنگلہ دیشی شخص پر دنیاکی پہلی کم سے کم سرجری(کی ہول) کارڈیک سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی ہے جس کے سینے میں دائیں جانب دل ہے، جسے ڈیکسٹرو کارڈیا کہا جاتا ہے ۔ خاص حالات میں بائیں جانب دل ہونے کی بجائے دائیں جانب دل ہوتا ہے ۔ڈیکسٹرو کارڈیا دل کی ایک نادر پیدائشی خرابی ہے، جس میں دل سینے میں غیر معمولی حالت میں ہوتا ہے۔ یہ 10,000 افراد میں سے ایک فرد میں ہوتا ہے۔ مریض یشین بھویاں 47 سالہ ، پیچیدہ ٹرپل ویسل ڈیزیز میں مبتلا تھا جوکہ کورونری آرٹری ڈیزیز (سی اے ڈی) کی ایک انتہائی نادر شکل ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب کورونری شریانیں دل کو کافی خون، آکسیجن اور غذائی اجزاء فراہم کرنے میں جدوجہدکرتی ہیں۔