حیدرآباد۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج انتباہ دیا کہ کسی کو بھی ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اور دستور کے دفعہ 370 کی تنسیخ ہندوستان کا اختیار تمیزی ہے جس کا مقصد ہندوستان کے اتحاد ‘ یکجہتی اور سالمیت کا تحفظ کرنا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو خراج پیش کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اور کہا کہ سشما سوراج ایک آئیڈیل ہندوستانی خاتون تھیں۔ نائب صدر نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک بشمول پڑوسیوں کو بھی ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو حذف کئے جانے کے بعد سشما سوراج نے ٹوئیٹ کرکے کہا تھا کہ اس لمحہ کا وہ طویل وقت سے انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے سشما سوراج کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آئیڈیل ہندوستانی خاتون تھیں۔