داخلے کے امتحان میں ناکامی پر طالب علم کی 50 فیصد فیس واپس کرنے صارفین فورم کی ہدایت

   

نوون شہر(پنجاب) ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے صارفین کے تنازعات کی یکسوئی کرنے والے فورم (سی ڈی آر ایف) نے نوون شہر کے کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سابق طالب علم کو اس کی 50 فیصد فیس واپس کردے اس لیے کہ اس اسکول نے اسے مناسب تعلیم نہیں دی۔ مذکورہ طالب علم کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ 1.75 لاکھ روپئے فیس ادا کرنے کے باوجود بھی ان کا لڑکا ایک خانگی اسکول میں داخلے کے امتحان میں ناکام ہوگیا۔ صارفین فورم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر یہ فیس ادا کردے۔