دارالعلوم دیوبند میں جوش و خروش کے ساتھ یوم آزدی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

   

دیوبند: ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند میں جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کا اہمتام کیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔ اس کے بعد مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ بہت سے علمائے کرام نے نہ صرف اپنی جانیں قربان کیں، بلکہ ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا،نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور مولانا ارشد مدنی نے طلبہ سے کہا کہ ملک کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے دارالعلوم کے علمائے کرام نے بلا تفریق تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اگر مستقبل میں بھی ہمارے ملک میں کوئی بحران آتا ہے تو ہم سب کو اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔