بماکو : داعش کا افریقہ میں سرگرم لیڈر امیہ اولد البقایہ مالی میں متعین فرانسیسی قوتوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ فرانسیسی فوج کے مطابق، اس لیڈر کو کئی ہفتوں کے جاری آپریشن کے بعد مالی اور نائیجر کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔البقایہ فوج پر متدد حملوں میں اور دھاکہ خیز موادوں کی تنصیب میں ملوث رہا ہے جس نے مالی اور برکینا فاسو میں تخریب کاریاں بھی کی ہیں۔ فرانسیسی پریس کا کہنا ہے کہ البقایہ سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے مالی حکام کے سپرد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مالی حکومت سے تعلقات خراب ہونے کی بنا پر صدر ایمانیول میکرون نے 17 فروری کو مالی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا عندیہ دیا تھا۔پیرس حکومت اپنے فوجیوں کے مالی سے نکال کر نائیجر اور چاڈ میں متعین کر رہی ہے۔