داعش کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار ایودھیا میں سکیورٹی سخت

   

ایودھیا: دہلی میں مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد ایودھیا میں ہائی الرٹ جاری کرکے سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس دیپک کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ دہلی میں داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ہائی الرٹ جاری کرکے ایودھیا میں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کی تاریخی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظرشہر میں انتہائی حساس مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پروٹوکول کے تحت سکیورٹی اہلکار ہر وقت موبائل پر موجود رہیں گے ۔ دیپک کمار نے بتایا کہ ایودھیا میں داخل ہونے والے راستوں پر چیکنگ کے بعد ہی لوگوں کو داخل ہونے دیا جارہا ہے ۔